کلر سیداں: راجہ حسن کا اڑھائی سالہ بچہ عباس چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا جسے گا ئوں تل خالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ادھر ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ ٹکراگیاجسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔
ٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں پیش آیا جہاں 28سالہ سجاد مسیح جو اپنی موٹر سائیکل پر تھا تیزرفتاری کے باعث آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ ٹکرا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔موٹر سائیکل سوار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
(48)