نیویارک:واٹس ایپ میں کئی ایسے فیچرز موجود ہیں جن کے بارے میں زیادہ صارفین نہیں جانتے۔ان میں کچھ فیچرز ایسے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنی شناخت دوسروں سے خفیہ رکھ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اگر آپ اپنی تصویر دوسروں سے چھپا کر رکھنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی کے سیکشن میں جائیں اور اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں۔ یہاں آپ کو who it is shown to کا بٹن نظر آئے گا۔ اس میں جا کر آپ تین میںسے کوئی ایک آپشن منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا تمام لوگ آپ کی تصویر دیکھ سکتے، کوئی بھی نہیں دیکھ سکتا یا آپ کی فون بک میں موجود کنٹیکٹس آپ کی تصویر دیکھ سکتے ہیں۔
اسی طرح اگر آپ لاسٹ کنکشن دوسروں سے خفیہ رکھنا چاہتے ہیں تو سیٹنگز یا کنفگریشن میں جا کر اکاؤنٹ پر کلک کریں اور پرائیویسی کے سیکشن میں چلے جائیں۔ اس سیکشن میں جب آپ Time of last time کو منتخب کریں گے تو آپ کے سامنے آپشنز آئیں گے جہاں سے آپ اسے نو باڈی پر کرکے اپنا لاسٹ کنکشن سب سے مخفی رکھ سکتے ہیں۔
واٹس ایپ ویب ورژن استعمال کرتے ہوئے صارفین کو ایک یہ مسئلہ درپیش آتا ہے کہ قریب سے گزرتے لوگ ان کے میسجز پڑھ سکتے ہیں۔ واٹس ایپ میں ایک فیچر ایسا بھی ہے جس کے ذریعے ویب ورژن استعمال کرنے والے لوگ اپنے میسجز، کنٹیکٹس اور حتیٰ کہ ویڈیوز اور تصاویر کو بھی دھندلا کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے آپ کو گوگل کروم میں دو ایکسٹینشنز ڈاؤن لوڈ کرنی ہوں گی۔
WAIncognitoنامی ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ کریں اور ’کیو آر کوڈ‘ سکین کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کے سامنے واٹس ایپ ویب کا ایک نیا موڈ ظاہر ہو گا، یہ Incognitoموڈ ہو گا، جس میں آپ کا لاسٹ کنکشن ٹائم اور آن لائن سٹیٹس دوبارہ ظاہر نہیں ہو گا۔ دوسرا آپشن ’پرائیویسی ایکسٹینشن فار واٹس ایپ ویب‘ ہے۔ اس ایکسٹینشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسی طرح کیو آر کوڈ سکین کریں۔ اس ایکسٹینشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے میسجز، ویڈیوز اور تصاویر دھندلی رہیں گی اور صرف وہی چیز نظر آئے گی جس پر آپ’ماؤس ‘لے جائیں گے۔
(66)