کہوٹہ: منشیات کے بد نام زمانہ بڑے اڈے پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق کا چھاپہ، 5کلو سات سو گرام چرس برآمد کر کے پولیس نے دو ملزمان محمد مختیار عرف متاساکن کھڈیوٹ،بابر حسین ساکن کھڈیوٹ کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کے احکامات اور ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کی ہدایات کے تحت ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات تحصیل کہوٹہ کے گاؤں کھڈیوٹ میں منشیات کے بڑے بد نام زمانہ اڈے پر چھاپہ مارا۔
پولیس پارٹی رات بھر کئی گھنٹے اندھیرے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کر تی رہی جبکہ اس دوران ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ بھی کی جاتی رہی۔
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے دو ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروش کسی قسم کی رعائت کے مستحق نہ ہیں۔ ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
(166)