کلرسیداں میں کورونا زور پکڑ گیا،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون دس ایام کیلئے بند

کلر سیداں:کلرسیداں میں کورونا زور پکڑ گیا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون کلرسیداں کو دس ایام کے لئے بند کردیا گیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرصوبہ شاہ کے علاوہ بوائز پرائمری مدارس بسنتہ اور چھپر کے اساتذہ میں بھی کورونا کی شکایت پر آج محکمہ صحت کی ٹیمیں مدارس کا دورہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں آٹھ ڈاکٹروں سمیت سٹاف کے بارہ ارکان کو کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آئیسولیٹ کردیا گیا جبکہ ہسپتال سے ملحق پنڈی روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں کی تین معلمات کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر گرلز ہائی سکول کو ائندہ دس ایام کے لئے بند کردیا گیا ۔

جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرصوبہ شاہ،بوائز پرائمری مدارس چھپر اور بسنتہ کے اساتذہ میں بھی کورونا کی شکایات کے بعد محکمہ تعلیم نے محکمہ صحت کو وہاں کورونا ٹیسٹنگ کے لئے تحریری طور پر درخواست کردی ہے۔محکمہ صحت کی ٹیمیں آج ان مدارس کا دورہ کریں گی۔

(51)

کلرسیداں میں کورونا زور پکڑ گیا،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون دس ایام کیلئے بند

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>