گوجر خان:گوجرخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کو بچوں سمیت اغواء کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
مغویہ اور بچے بازیاب، ملزم وقاص نے خاتون اور بچوں کو اغواء کیا جس پر مغویہ کے بھائی قیصر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس ایچ او گوجر خان ایس ایچ اوگوجرخان اور ٹیم نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرتے ہو ئے مغویہ اور بچوں کو بازیاب کروا لیا۔
ڈی ایس پی گوجرخان نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اوربچوں سے زیادتی،تشدد اورہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔
(125)