آزاد کشمیر:لیڈی ڈاکٹر اور پاک فوج کا افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ  پکڑا گیا

مظفر آباد:آزاد جموں و کشمیر میں جعلسازی کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والے ایک نوسرباز گینگ کے تین ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

میڈیا کے مطابق پولیس نے اس تین رکنی گینگ کو ضلع ہٹیاں بالا کے لائن آف کنٹرول پر واقع گاؤں چکوٹھی کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا۔ تین ملزمان میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔

عبدالحمید قریشی ولد عبدالمجید قریشی نامی ایک ملزم خود کو پاک فوج کا کرنل بتا کر لوگوں سے پیسے لوٹتا تھا جبکہ ملزمہ ماریہ شفیق خود کو لیڈی ڈاکٹر بتا کر نوسربازی کرتی تھی۔

تیسرے ملزم کی شناخت محسن خان عباسی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اب تک متعدد شہریوں کو لوٹ چکے تھے۔

اس جعلی کرنل نے گزشتہ دنوں عامر نامی ایک شخص سے 25ہزار روپے لوٹے تھے جس نے پولیس کو رپورٹ کر دی اور پولیس نے ملزم کا فون نمبر ٹریس کرکے گینگ کے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

(136)

آزاد کشمیر:لیڈی ڈاکٹر اور پاک فوج کا افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>