کلر سیداں:کلرسیداں میں چوآ روڈ پر موبائل شاپ ڈکیتی کے تمام ملزمان گرفتار،لاکھوں رو پے مالیت کے مسروقہ موبائل فونز اور نقدی برآمد،مالکان اور شہریوں کا کلرسیداں پولیس سے اظہار تشکر۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان دن دہاڑے چوآروڈ کی ایک موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں قیمتی موبائل فونز،نقدی کے علاوہ ایک گاہک سے بھی رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
ایس ایچ او کلرسیداں قیصر محمود ستی نے سائنٹیفک انداز میں ڈکیتی کی تفتیش میں پولیس ٹیم کی سربراہی کی جس کے نتیجے میں ڈکیتی کے تینوں ملزمان گرفتار کر کے ان سے تمام مسروقہ موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کرلی۔
کلرسیداں کے شہریوں نے ایس ایچ او کلرسیداں قیصر محمود ستی کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی سے نہ صرف ڈکیتی کے تمام ملزمان گرفتار ہوئے بلکہ لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز بھی برآمد کر لئےگئے۔
(62)