کلر سیداں:دو افراد نے پھلینہ ڈیم میں زہر ڈال کر ہزاروں کی تعداد مچھلیوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی،مسعود اقبال قریشی سکنہ ڈھوک چھنی درکالی معموری نے تھانہ کلر سیداں میں اپنی تحریری درخواست میں بتایا کہ میں موضع درکالی معموری میں 132 کنال مشتمل رقبے کا مالک و مقبوض ہوں اور میں نے مچھلیوں کیلئے ایک عدد ڈیم تعمیر کر رکھا ہے اور اس میں لاکھوں روپے مالیت کی مچھلیاں ڈالی ہوئی تھیں جو مکمل طور پر تیار تھیں ۔
گزشتہ روز نامعلوم افراد نے زہر ڈال کر ہزاروں کی تعداد میں مچھلیوں کو ہلاک کر دیا ،میں نے ملزمان کی تلاش جاری رکھی اور اس دوران سکول کے بچوں سے بھی معلومات لیتا رہا۔
آج میرے گاؤں میں زمین کی نشاندہی کے دوران جب تحصیلدار کلر سیداں موقع پر گئے تو دوران نشاندہی مسمی ساجد محمود سے دریافت کیا تو اس نے تسلیم کیا کہ مجھے مچھلیوں کو مارنے کیلئے زہر واجد اور محمد الیاس نے لا کر دیا جبکہ دماغی توازن درست نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ بابو نے بنوا کر دیا کہ تمہارے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو گی اور تمہاراکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
(124)