راولپنڈی:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افضل مجوکا نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنادی۔
سزا پانے والے اکرم خان پر الزام ہے کہ اس نے 2020میں تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے راشد نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔
مقتول کے بھائی عابد علی کی درخواست پر درج کیس میں جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو قید اور ہرجانے کی سزا سنادی۔
(38)