روات:اے این ایف انٹیلی جنس نے اے این ایف اسلام آباد کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے داخلی راستے پر دورانِ تلاشی ٹیوٹا ایکزیو کار سے 27 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی،
ترجمان کے مطابق دورانِ کارروائی صوابی کا رہائشی جواد علی نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کا اہم کارندہ ہے۔
ترجمان کے مطابق گروہ کے ارکان کارگو کے ذریعے منشیات بیرون ملک اسمگل کرتے ہیں،تحقیقات کے مطابق مذکورہ گروہ ہوائی اڈوں پر ملازمین اور ایئر لائنز عملے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
گروہ کے ارکان ایئرپورٹ عملے کے ذریعے جہاز کے ایپرن تک منشیات منتقل کرتے ہیں،برآمدہ منشیات بذریعہ کارگو برطانیہ اسمگل کی جانی تھیں،گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے ملزم جواد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزم کو اے این ایف تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
(114)