ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ

کہوٹہ:ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر پر قاتلانہ حملہ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی گاڑی پر فائر نگ کر دی،خوش قسمتی سے ایس ایچ او عمر صدیق محفوظ رہے۔ ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او بھاری نفر ی کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر ایس ایچ او کہوٹہ کی تصویر اور خبر ٹاپ ٹر ینڈ بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق فرض شناس رضیہ تھانہ کہوٹہ عمر صدیک گجر جنکے آنے سے منشیات فروشوں دیگر جرا ئم پیشہ افراد کے چھکے چھوٹ گئے تھے۔گذشتہ شب ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ پر قاتلانہ حملہ ایس ایچ او محفوظ رہے ایس ایچ او کہوٹہ مدعیت میں مقدمہ درج۔

ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ دوست کی عیادت کے لیے راولپنڈی جا رہا تھا کہ با وقت 12 بجے کے قریب دو ہبی ہوٹل کہوٹہ کے قریب دو موٹر سائیکل میں سوار چار نا معلوم اشخا ص نے میری گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر راشد محمود اور فرنٹ سیٹ پر میں بیٹھا تھا قتل کرنے کی نیت سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی میں نے دفاع کے لیے واپس فائرنگ کی تو نامعلوم اشخاص فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے ۔

میں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے ایس پی صدر اود ڈی ایس پی کہوٹہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے درج آپریشن جاری ہے۔

(93)

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>