گراٹہ سیداں’شاہ باغ‘کے سید مرید عباس شاہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

کلر سیداں: ٹریفک حادثہ میں 32 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

متوفی یونین کونسل غزن آباد کے سابق نائب ناظم سید مداح حسین شاہ کا ماموں زاد بھائی تھا جنہیں جمعہ کی شب آبائی قبرستان گراٹہ سیداں (شاہ باغ) میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

بتیس سالہ سید مرید عباس شاہ اپنے موٹر سائیکل پر واپس گھر آرہے تھے کہ مخالف سمیت سے آنے والے ٹرک کیساتھ جا ٹکرائے۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل ٹرک کے نیچے جا گھسا جس کے نتیجے میں سید مرید عباس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔

متوفی نے بیوہ سمیت ایک بیٹا اور بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔

(56)

گراٹہ سیداں’شاہ باغ‘کے سید مرید عباس شاہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>