کلر سیداں میں شوہر نے اپنی بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

کلر سیداں:کلر سیداں میں خاوند نے گولیاں مار کر اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا۔ثانیہ بی بی زوجہ اظہر علی سکنہ ہری پور نے تھانہ کلر سیداں میں قتل کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز میں اپنے خاوند کے ہمراہ اپنی پھوپھی زاد بہن رضوانہ(مقتولہ) کے گھر کلر سیداں آئی۔

ہم نے دن کا کھانا کھایا جبکہ رضوانہ کے شوہر حنیف(ملزم) ہمارے ساتھ کھانے میں شامل نہیں ہوا،میں نے رضوانہ سے وجہ پوچھی تو رضوانہ نے بتایا کہ میری اور میرے خاوند کی دو دن قبل لڑائی ہوئی تھی میں نے لڑائی کی وجہ پوچھی تو رضوانہ نے بتایا کہ میرا شوہر مجھ پر شک کرتا ہے۔

رات قریب دس بجے میں اور رضوانہ کچن میں موجود تھیں کہ اسی وقت محمد حنیف جو مسلح پسٹل تھا باورچی خانے میں آگیا اور آتے ہی رضوانہ پر فائر کرنے شروع کر دیئے جو اس کے جسم کے مختلف حصوں پر لگے۔فائرنگ کی آواز سن کر میرا شوہر اظہر علی جو کمرے میں موجود تھا آ گیا۔

میں نے اپنے شوہر کیساتھ مل کر رضوانہ کو بچانے کی کوشش کی تو اس نے رضوانہ کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر ڈنڈے مارنے شروع کر دیئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

(397)

کلر سیداں میں شوہر نے اپنی بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>