لندن:برطانیہ میں دونوں گردوں کا ٹرانسپلانٹ کرانے والی خاتون کورونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلی گئی ۔
میڈیا کے مطابق 48سالہ جسٹن لیمنڈ نامی اس خاتون کا تعلق برطانوی علاقے ایسیکس سے تھا ۔ 2006ء میں اس کے دونوں گردے ناکارہ ہو گئے تھے اور وہ موت کے منہ میں جاتے بال بال بچی تھی ۔
کئی ہفتے لائف سپورٹ مشین پر رکھے جانے کے بعد بالآخر سرجری کے ذریعے اسے نئے گردے لگا دیئے گئے اور وہ ایک بار پھر زندگی کی طرف لوٹ آئی ۔ گزشتہ دنوں جب اسے وائرس لاحق ہوا تو وہ جانتی تھی کہ گردے ٹرانسپلانٹ ہونے کی وجہ سے یہ وائرس اس کے لیے جان لیوا ثابت ہو گا ۔
جسٹن لیمنڈا نے فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں کہا کہ ’’ میں خوفزدہ ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ میں واپس بیدار ہو جا ئوں گی ۔ ‘‘ ہسپتال میں حالت تشویشناک ہونے پر جسٹن کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا تھا اور اسی بے ہوشی میں ہی گزشتہ روز اس کی موت واقع ہو گئی ۔
(66)