کہوٹہ :کہوٹہ شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی فروخت جاری ہے جتنی کہوٹہ میں دودھ دہی کی دوکانیں ہیں انکا ایک فیصد بھی ڈیری فارم میں نہیں۔
روزانہ باہر سے بڑی پٹرول نما ٹنکیاں رات کے اندھیرے میں کھاد کیمیکل اور پوڈر ملا دودھ نیشنل بنک کے ساتھ مرکزی جامع مسجد روڈ پر درجنوں دوکانوں لاری اڈہ کے قریب مٹور چوک اور دیگر بازار میں ڈرموں کے حساب سے60سے70روپے کلو فروخت کرتے ہیں۔
اکثر د کانداروں نے زہر فروخت کر کے پیسہ کمانے کے لیے بڑے خوبصورت نام کے پینا فلیکس بنوا کر لگائے ہیں جن پر بھینسوں کے فوٹو اور اسلامی پاک نام سے منسوب دوکانیں کی ہوئی ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ایسے لگتا ہے کہ ان لوگوں سے منتھلی لیتے ہیں کمشنر راولپنڈی ای ڈی او ہیلتھ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
(28)