وارداتیں،شہری 3 گاڑیوں، 2 رکشتوں اور 30 موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد:راولپنڈی اسلام آبادمیں 79وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 2 کاریں، 2رکشے اور 30مو ٹرسائیکل اڑا لیے گئے۔

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک کار چوری ہوئی۔ راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علا قے گلشن نایاب میں تیمور علی ملک کے گھر میں دو نامعلوم افراد داخل ہو کر 23 لاکھ روپے کی نقدی ،زیورات اور گھڑیاں مالیت 12 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ کر چلتے بنے۔

تھانہ نصیر آباد کے علا قے قاسم آباد میں فوزیہ کے گھر سے زیورات مالیت 7لاکھ روپے چوری کر لیے گئے۔ لوٹنے اور چوری کی دیگر وارداتیں تھانہ نصیر آباد ،تھانہ سٹی ،تھانہ گنج منڈی،تھانہ نیو ٹائون ،تھانہ صدر بیرونی ،تھانہ سول لائن ،تھانہ ٹیکسلا ،تھانہ گو جر خان ،تھانہ نیو ٹائون ،تھانہ صدرواہ کینٹ ،تھانہ روات ،تھانہ کہو ٹہ، تھانہ پیر ودھائی ،تھانہ صادق آباد ،تھانہ بنی ، تھانہ سول لائن،تھانہ رمنا، تھانہ آئی نائن، تھانہ نون، تھانہ لوہی بھیر ، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ مارگلہ ، تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ رمنا ،تھانہ گولڑہ، تھانہ شمس کالونی، تھانہ گولڑہ ،تھانہ آئی نائن ، تھانہ شمس کالونی،تھانہ نون ، تھانہ کھنہ ،تھانہ کورال کی حدود میں ہوئے، جن میں شہری جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(26)

وارداتیں،شہری 3 گاڑیوں، 2 رکشتوں اور 30 موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>