میانہ ستال میں پولیس مقابلہ،مرکزی ملزم فہد نعیم گرفتار، ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی

جاتلی/گوجرخان : جاتلی کے علاقہ میانہ ستال میں پولیس اور ملزمان کے مابین پولیس مقابلہ ہوا، مقابلہ کے دوران مرکزی ملزم فہد نعیم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر عزیر اکبر زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی اوگوجرخان اورایس ایچ او جاتلی پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پرپہنچ گئے،ملزم کے دیگر ساتھی کی تلاش وگرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری،زخمی ہونے والے سب انسپکٹر کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا۔

سی پی اوراولپنڈی نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،قانون کی عملدداری اوربالا دستی کو ہرصورت یقینی بنایاجائے گا۔

(96)

میانہ ستال میں پولیس مقابلہ،مرکزی ملزم فہد نعیم گرفتار، ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>