روات پولیس نے222 ٹیرر گروپ کےسرغنہ وجاہت کو گرفتار کرلیا

روات:روات پولیس نے ٹیرر گروپ کے خلاف اہم کار روا ئی کرتے ہوئے 222 ٹیرر گروپ کےسرغنہ وجاہت کو گرفتار کرلیا۔

ملزم سے 2700گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزم دہشت گردی، ڈکیتی، اقدام قتل،چوری اور دیگر متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

ملزم وجاہت قبضہ مافیا،جواء، منشیات فروشی میں ملوث اور سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی تشہیر کرتا تھا ۔ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ گرفتار ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،راولپنڈی پولیس قبضہ مافیا اور منشیات کے خلاف جہاد جاری رکھے ہوئے ہے ۔

سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے مزید کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں،معاشرے میں خوف اور دہشت پھیلانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

(123)

روات پولیس نے222 ٹیرر گروپ کےسرغنہ وجاہت کو گرفتار کرلیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>