روات:سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ساجد کیانی کے احکامات پر رتہ امرال پولیس کی طوطی گینگ کے خلاف کاروائی ، رابری،سٹریٹ کرائم اور سینچنگ کی وارداتوں میں ملوث طوطی گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان سےچھینی گئی رقم 51 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ سمیع اللہ اورساتھی ملزمان قدرت اور اسد شامل ہے۔
تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیاگیا،شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی کا تحرک کیاجائے گا۔
سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی نے رتہ امرال پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
(43)