کراچی :ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کی ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ سیریز کو جون 2022 تک ملتوی کیا گیا ہے ۔ جون میں اس سیریز کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کے کئی کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث سیریز ملتوی کی گئی ہے۔ مہمان ٹیم ٹی 20 میچ کھیلنے کے بعد آج رات واپس روانہ ہوجائے گی۔
جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ ملتوی آیا ہے وہ پاکستان میں ہی قرنطینہ مکمل کریں گے اور پھر واپس اپنے ملک روانہ ہوں گے۔
(38)