کلر سیداں:مختلف اوقات میں رینٹ اے کار سے دس کے قریب گاڑیاں کرائے پر حاصل کر کے مبینہ طور پر جعلی کاغذات تیار کروا کر آگے فروخت کر نے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
محمد وسیم سکنہ لونی جندراں نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں کلر سیداں میں رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہوں جبکہ شاہ مقیم رینٹ اے کار کلر سیداں کا مالک لہراسب حسین بھی میرے ساتھ رینٹ اے کار کا کام کرتا ہے۔
مسمی محمد عمر افضل،عمران خان اور اسامہ ساجد مختلف اوقات میں ہم سے دس گاڑیاں رینٹ پر لے گئے جو تا حال مذکوران نے گاڑیاں واپس کیں اور نہ ہی رینٹ کی رقم ادا کر رہے ہیں۔گاڑیوں کی واپسی اور رینٹ کا مطالبہ جب بھی کیا تو ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گاڑیاں کسی دیگر اشخاص کو فروخت کر دی گئی ہیں۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی ملزم دوبئی فرار ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکے۔ سب انسپکٹر ملک محمد افضل مصروف تفتیش ہیں۔
(91)