راولپنڈی: راولپنڈی میں سکول وین پر فائرنگ کی گئی جس سے وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔

میڈیا کے مطابق پیر کی صبح راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر بچوں کو سکول لے کر جانے والی وین پر اچانک فائرنگ شروع کر دی گئی جس کی زد میں آکر وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا تاہم بچے محفوظ رہے ۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا ، بظاہر یہ ڈرائیور سے دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے ۔

دوسری جانب زخمی وین ڈرائیور کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(138)

راولپنڈی میں سکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>