شوہر کو قتل کرکے لاش ٹکڑے کرنے کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے

کراچی:شہر قائد کے علاقہ صدر کی بلڈنگ میں شوہر کو قتل کرنے کے بعد ٹکڑے کرنے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس نے پولیس اہلکاروں کو بھی ہلاکر رکھ دیاہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی تحقیقات میں سامنے آیاہے کہ شوہر کو قتل کرنے والی خاتون آئس کے نشے کی عادی ہے اور گزشتہ سات سال سے وہ اپنے شوہر کے ساتھ مل کر نشہ کرتی آ رہی ہے ، دونوں کی 2013 میں شادی ہوئی تھی ۔ خاتون رباب اور شوہر شیخ سہیل اکثر ایک دوسرے سے لڑتے رہتے تھے اور لمبے عرصے تک ناراض بھی رہتے تھے ۔

جس رات قتل ہوا دونوں مل کر آئس کا نشہ کررہے تھے، خاتون حد سے زیادہ نشہ کرچکی تھی تاہم مقتول نشہ کرتا اور باہر آتا جاتا رہا جس پر سکون سے بیٹھ کرنشہ نہ کرنے پر جھگڑا شروع ہوا، نشے میں خاتون نے شوہر کو تھپڑ مارا اور پھر اسی دوران خاتون نے شوہر کے سر پر لوہے کی راڈ ماری جس سے خون نکلنے لگا۔

انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون شوہر کا خون صاف کرنے لگی اس دوران پھر جھگڑا ہوگیا اور خاتون پھر شوہرکو مارتی چلی گئی، خاتون نے پھر لاش کے ٹکرے کرنا شروع کر دیے، پہلے گردن اور بعد میں ہاتھ کاٹے جب کہ مقتول کے ہاتھ کھڑکی سے باہر پھینکتے ہوئے چوکیدار نے دیکھا، خاتون نیچے آئی اور دونوں ہاتھ اٹھا کر ساتھ لے گئی جب کہ خاتون گرفتاری کے 2 روز بعد تک نشے میں تھی۔

(130)

شوہر کو قتل کرکے لاش ٹکڑے کرنے کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>