کہوٹہ: صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمد گاڑی دباتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے کارسرکار میں مداخلت پررا جہ وحید احمد اور ان کے بھانجے سمیت 14ملزمان کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کر کے تین ملزمان گرفتار کر لئے۔
کہوٹہ پولیس کے اہلکاروں کو دھکے اور گالی گلوچ کے بعد صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمد نے گاڑی بھگاتے ہوئے پولیس تھانہ کہوٹہ کے کانسٹیبل اسرار کو ٹکر دے ماری۔ ہماری گاڑی کون تھانہ میں بند کر سکتا ہے۔ ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہوتے ہوئے ان کی وردی پھاڑ دی۔
پولیس تھانہ کہوٹہ نے ڈرائیور سے گاڑی کے کا غذات طلب کئے مگر گاڑی کی ثبوت ملکیت ڈرائیور پیش نہ کر سکا۔
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق نے ایم این اے صداقت عباسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کی سفارش کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمد، علی زیب ولد راجہ اورنگ زیب، عمران زائد ولد زائد توفیق، قادر الطاف ولد محمد الطاف سکنہ کہوٹہ کے خلاف زیر دفعہ 341ت پ،353ت پ، 186ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تین ملزمان علی زیب ولد راجہ اورنگ زیب، عمران زائد ولد زائد توفیق، قادر الطاف ولد محمد الطاف سکنہ کہوٹہ کو موقع پر سے گرفتار کر لیا۔
جبکہ صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمد گاڑی دباتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ اس دوران سٹی صدر تحریک انصا ف راجہ وحید احمد نے پولیس کانسٹیبل اسرار پر گاڑی تیز رفتاری سے چڑھاتے ہوئے اسے گاڑی کی ٹکر دے ماری اور گاڑی سے گھسیٹ ڈالا۔
(160)