جہلم:لاہور سے مری ٹور کیلئے جانےوالی سکول بس جہلم پل سے نیچے گر گئی ، حادثے میں دو بچے اور ایک استاد جاں بحق ہو گئے ۔
میڈیا کے مطابق سکول کی بس دینہ بائی پاس کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پل سے نیچے ریلوے لائن پر گر گئی ۔
حادثے میں مجموعی طر پر 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم اور رورل ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کیا گیا۔
(598)