نیروبی:کینیا میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 24افرادڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 12 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق بس میں سوار تمام مسافرمیونگی کیتھولک چرچ کے رکن تھے اور اپنے ساتھی کی شادی کے لیے میونگی ٹاؤن سے نو کے علاقے میں جا رہے تھے۔خطرناک سیلابی نالے کو عبور کرتے ہوئے بس توازن کھو بیٹھی اور مسافروں سمیت کھائی میں ڈوب گئی ،جس وقت مسافر بس کا حادثہ پیش آیا اسوقت درجنوں افراد موقع پر موجودتھے لیکن ڈوبتے مسافروں کو نہ بچایا جا سکا ۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور بمشکل 12 افراد کو ریسکیو کیا جا سکا جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے 24مسافروں کی لاشوں کو گہری کھائی میں سے نکالا جا چکا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے مزید افراد کی میتوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ۔
دوسری طرف کینیا کے نائب وزیراعظم نے بس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفر کرنے والے تمام ڈرائیور اضافی احتیاط کا مظاہرہ کریں کیونکہ کینیا میں شدید بارشیں جاری ہیں اور حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
(101)