کلر سیداں: تھانہ کلر سیداں پولیس نے رینٹ پر حاصل کی گئی گاڑی کے جعلی کاغذات تیار کر کے فروخت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد بلال سکنہ محلہ غوثیہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں الفلاح بنک کلر سیداں کے قریب رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہوں۔میں نے اپنی گاڑی آلٹو وی ایکس آر ماڈل 2021مسمی داؤد ولد فاروق مسیح کو مورخہ 29 اکتوبر،ساٹھ ہزار روپے ماہوار رینٹ پر دی تھی۔
گزشتہ روز میں نے داؤد سے رابطہ کیا جو اس کا نمبر بند پایا گیا۔کچھ دیر بعد مجھے مسمی داؤد کے نمبر سے واٹس ایپ کے ذریعے مسیج ملا کہ میں نے شاکر الیکٹریشن اور راجہ کامران کیساتھ مل کر جعلی کاغذات تیار کروا کرتمہاری گاڑی کو فروخت کر دیا ہے اور میں شاکر دونوں دبئی آ گئے ہیں جبکہ کامران کا ویزہ نہ لگنے کی وجہ سے وہ نہ جا سکا۔
(15)