دوبیرن کلاں سے کلرسیداں آتے ہوئے دوران سفر مسافر 90 ہزار روپے سے محروم

کلر سیداں: گائے فروخت کر کے اپنی بیٹی کی فیس اور ہاسٹل کے اخراجاب دینے کیلئے جانے والے شخص کو جیب تراش نے 90 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد لطیف نامی شخص نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ اس کی بیٹی راولپنڈی کے کالج میں زیر تعلیم ہے اور ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر ہے۔

گزشتہ روز اپنی بیٹی کی فیس جمع کروانے کیلئے اور ہاسٹل کا خرچہ پورا کرنے کیلئے اپنی قیمتی گائے فروخت کر کے پیسوں کا انتظام کیا اوردوبیرن کلاں سے گاڑی میں بیٹھ کر راولپنڈی جانے کیلئے کلر سیداں آیا اور جب راولپنڈی کی گاڑی میں سوار ہو کر رقم چیک کی تو جیب خالی تھی۔

متاثرہ شخص کے مطابق دوبیرن کلاں سے کلر سیداں آتے ہوئے دوران سفر کسی نامعلوم جیب تراش نے اس کو90 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔

(16)

دوبیرن کلاں سے کلرسیداں آتے ہوئے دوران سفر مسافر 90 ہزار روپے سے محروم

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>