محبوبہ کو منانے کیلئے دانتوں کا ہار بناکر دینے کا معاملہ کیا تھا؟ حقیقت سامنے آ گئی

اسلام آباد:چند روز قبل غیر ملکی میڈیا پر ایک خبر زیر گردش تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کیک نامی مصری نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ لیزا کو محبت اور وفاداری کا یقین دلانے کیلئے اپنے دانتوں کو اکھاڑ کر ہار بناڈالا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسی حوالے سے ایک نوجوان کی تصویر بھی وائرل تھی جس میں یہ دیکھا گیا کہ اس نوجوان کے منہ میں دانت نہیں ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں دانتوں سے بنا ہار بھی دکھایا گیا تھا۔دراصل تصویر میں دکھائی دینے والا یہ شخص ایک مصری اداکار ہے جس کا نام مصطفیٰ سلیمان ال سید ہے، مصطفیٰ نے رواں برس اکتوبر میں یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

اداکار نے تصویر کے کولاج پر عربی زبان میں کیپشن بھی درج کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ”میں نے محبت کی خوبصورت مثال دیکھی کہ جب آپ اپنے ہی دانتوں سے ہار بناکر اس شخص کو دیں جس سے آپ محبت کرتے ہیں“۔تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے جب اداکار سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ وہ صرف ایک مذاق تھا اور یہ تصویر ایڈٹ کی ہوئی ہے۔

(84)

محبوبہ کو منانے کیلئے دانتوں کا ہار بناکر دینے کا معاملہ کیا تھا؟ حقیقت سامنے آ گئی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>