کلرسیداں کے نواحی علاقہ کھناہدہ میں چور بیوہ کے گھر سے  لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے

کلر سیداں:کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں بیوہ کے گھر تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بیوہ نسیم اختر سکنہ کھناہدہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز میں اپنے آبائی گاؤں پنڈ بینسو میں موجود تھی کہ شام چار بجے محمد ظہیر نے موبائل فون پر اطلاع دی کہ آپ کے گھر کے دروازے کھلے ہوئے ہیں جس پر میں اپنے بھائی کے ہمراہ فوری طور پر گھر پہنچ گئی اور دیکھا کہ دروازے کھلے ہوئے ہیں اور تمام کمروں کے تالے کاٹے ہوئے ہیں۔

کمرے میں موجود صندوقوں کے بھی تالے ٹوٹے ہوئے تھے جبکہ باتھ روم کی ٹوٹیاں بھی غائب تھیں دیگر سامان چیک کرنے پر پتہ چلا کہ گھر میں موجود پانچ عدد کمبل،ایک عدد پسٹل لائسنسی،دو عدد طلائی انگوٹھیاں، چھ عدد طلائی چوڑیاں و دیگر سامان چوری کر لیا گیا ہے۔

(39)

کلرسیداں کے نواحی علاقہ کھناہدہ میں چور بیوہ کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>