کہوٹہ:دوڑ میں بیل پہلے نمبر پر آنے پر قیمتی گھوڑا بطور انعام،بیل کے مالک کو چیئرمین راجہ ندیم احمدنے گھر جا کر مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قبل بیل دوڑ میں یونین کونسل دوبیرن کلاں ڈھوک پلونی کے ماسٹر رضا اور ملک عاصم کا بیل دوڑ میں پہلے نمبر پر آیا اور مقابلے کے اختتام پر ان کو انعام میں ایک قیمتی گھوڑا بطور انعام ملا ۔
گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے یونین کونسل دوبیرن کلاں ڈھوک پلونی جا کر بیل کے مالک ماسٹر رضا اور ملک عاصم کو ان کے گھر جا کر مبارکباد پیش کی۔
(63)