کلر سیداں:جیون بھر ساتھ نبھانے کے وعدے اور دعوے سبھی کرتے ہیں مگر کلر سیداں کے گاؤں نمبل سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی نے ایک ہی دن انتقال کر کے اس وعدے اور دعوے کو عملی شکل دے دی۔
نمبل کی ڈھوک دھیرو باڑی پے محمد یاسر کے والدین ایک ہی روز دار فانی سے کوچ کر گئے۔ محمد تبریز ریٹائرڈ فوجی تھے وہ کچھ عرصے سے علیل تھے انہیں علاج کے لیے راولپنڈی لے جایا گیا جہاں انہوں نے بدھ کے روز دم توڑ دیا۔
ان کے بیوی بچے ان کی میت کو لے کر کلر سیداں آ رہے تھے کہ راستے میں ان کی اہلیہ بھی خاوند کے انتقال کا صدمہ برداشت نہ کر سکی اور انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور اس طرح دونوں میاں بیوی کی نماز جنازہ بدھ کی شام کلر سیداں کے گاؤں نمبل میں ایک ساتھ ادا کر دی گئی۔
(246)