گوجر خان:راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں، مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم دلاور خان کو گرفتارکرلیا۔
اشتہاری مجرم سال2019سے تھانہ گوجر خان پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ او نیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ریاض احمد کو گرفتار کرلیا۔
اشتہاری مجرم سال2016سے تھانہ نیوٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
(49)