بیجنگ :سوشل میڈیا پر اتوار 7 نومبر کے روز چینی اکاؤنٹس کے ذریعے بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی نئی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئیں۔
تاہم کسی ذرائع سے جگہ ، تصاویر کی تاریخ اور سال کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ اس تصاویر کو چینی صحافی کی جانب سے بھی ویریفائیڈ اکاؤنٹ کے ذریعے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر بھارتی فوجی نظر آنے والے کئی سو اہل کار اپنے کانوں کو دونوں ہاتھوں سے پکڑے چینی فوجیوں سے معافی مانگ رہے ہیں۔ جب کہ کچھ بھارتی فوجیوں نے چینی فوجیوں کے سامنے ہاتھ بھی جوڑے ہوئے ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر گزشتہ سال جون میں ہونے والے متازعہ سرحدی علاقے وادی گلوان میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران کی ہے، تاہم سرکاری سطح پر دونوں جانب سے فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہیں۔
(26)