بیجنگ:چین میں ایک بس ڈرائیور نے ایک مسافر کو یقینی موت سے بچا لیا ، مسافر کے گلے میں کھانا پھنس گیاتھا ،ڈرائیور نے ہمت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کی جان بچالی ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر بس کی سیٹ پر بیٹھ کر کھانا کھا رہا تھا کہ اچانک کھانا اس کی خوراک کی نالی میں پھنس گیا ۔
A quick-thinking bus driver saved a choking passenger using the Heimlich manoeuvre in China. pic.twitter.com/JjVejv4mWw
— South China Morning Post (@SCMPNews) November 4, 2021
ڈرائیور نے ذہانت اور پھرتی کے ساتھ اپنی سیٹ چھوڑی اور مسافر کے گرد دونوں ہاتھ ڈال کر دبایا جس سے مسافر کی سانس کی نالی میں پھنسی خوراک نکل گئی اور سانس بحال ہو گئی ۔
اس واقعے کی خبریں چینی اخبارات میں لگیں جبکہ سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔
(46)