روات:منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے مری میں آنے والے سیاحوں سے کہا ہے کہ مری میں موسم سرد ہو چکا ہے اور یہاں پر آنے والے سیاح اپنے ساتھ گرم ملبوسات کا اہتمام کر کے آئیں اور اپنے بچوں کو بھی سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنے انتظامات کر یں ۔
انہو ں نے کہا ہے کہ موجودہ موسم میں نزلہ، زکام اور فلو کی بیماری کا خدشہ ہر وقت رہتا ہے اس سے محفوظ رہنے کا یہی مناسب طریقہ ہے کہ اپنی حفاظت موسم کے مطابق کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا کی ویکسین لگانے کے لئے پتریاٹہ چیئر لفٹ پر ایک سپیشل کائونٹر قائم کر دیا گیا ہے اور آنے والے جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ اس کاوئنٹر سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔
(17)