کلرسیداں: کلرسیداں پولیس اسٹیشن میں اندھیر نگری، برطانیہ سے آئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد طارق بشیر سکنہ کھناہدہ چوآ خالصہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ برطانیہ سے تعطیلات پر پاکستان آیا ہوا ہے گذشتہ شب متعدد ملزمان اس کے گھر داخل ہوئے اور اس کی کار زبردستی لے کر چلے گئے اور میری ر ہائشی کوٹھی کو دونوں اطراف سے باہر سے تالے بھی لگا گئے۔
میں نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی اور ہفتہ بعد تفتیشی اے ایس آئی مستنصر حسین سے درخواست کے بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے انتہائی بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ تم کون ہوتے ہو پوچھنے والے کیا تم آئی جی لگے ہو۔
متاثرین نے سی پی او راولپنڈی سے اے ایس آئی مستنصر حسین کے رویئے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جو پولیس حکام کی ہدایات کو مسلسل نظرانداز کرکے سائیلین کے مسائل میں مزید اضافہ کا موجب بن رہا ہے۔
(140)