وٹفورڈ میں پاکستان نژاد برٹش شہری امجد خان آف نلہ مسلمانہ کو قتل کر دیا گیا

لندن:وٹفورڈ میں پاکستان نژاد برٹش شہری امجد خان آف نلہ مسلمانہ کو قتل کر دیا گیا ہے ۔ مقتول ایک دن قبل پاکستان سےآئے تھے، مقتول نارتھ وٹفورڈ فلر روڈ پر فیملی کے ساتھ رہائش پزیر تھے۔

مقتول امجد خان کی عمر 50 سال بتائی گئی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ خاندانی گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔وٹفورڈ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فلر روڈ کو کورڈن آف کرتےہوئے نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث 21 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔مرحوم وٹفورڈ میں کافی عرصے سے سے رہائش پذیر تھے، وٹفورڈ کمیونٹی کی جانی پہچانی شخصیت تھے۔ پولیس نے ان کی باڈی کو گھر سے اسپتال منتقل کردیاہے ۔

(232)

وٹفورڈ میں پاکستان نژاد برٹش شہری امجد خان آف نلہ مسلمانہ کو قتل کر دیا گیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>