راولپنڈی ٹریفک پولیس نے مری روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا

راولپنڈی:راولپنڈی ٹریفک پولیس نے مری روڈ فیض آباد سے کنٹینرز لگا کر دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹریفک پولیس نے عوام سے کہا کہ شہری ایکسپریس وے اور آئی جے پی روڈ سے راولپنڈی داخل ہوں ، نائنتھ ایونیو سگنل سے سٹیڈیم رو ڈکی طرف ڈائیورشن ہے ،پنجاب ہا ئوس ڈائیورشن کی وجہ سے ٹریفک کو جھنڈا بازار کی طرف موڑا جا رہا ہے ، حیدر روڈ ٹرن سے مری روڈ کی طرف بھی ڈائیورشن لگائی گئی ہے ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو صدر کی طرف موڑا جا رہا ہے ، جڑواں شہروں میں داخلے کیلئے پشاور روڈ کا استعمال کیا جا سکتاہے ، اولڈ ائیر پورٹ روڈ بھی کلیئر ہے ، روات سے راولپنڈی کیلئے جہلم روڈ استعمال کی جا سکتی ہے ، اولڈ ائیرپورٹ روڈ بھی کلیئر ہے ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے پٹرولنگ افسر تعینات کر دیے گئے ہیں ۔

(54)

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے مری روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>