زینب زیادتی و قتل کیس،جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم

روات:عدالت نے تھانہ سول لائن کی حدود میں 9 سالہ زینب زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزم بابر مسیح اور محمد عدنان کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا گیا،عدالت کی جانب سے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

ملزمہ کویتا کو جرم چھپانے پر 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زینب زیادتی و قتل کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سنایا۔

مدعی کی طرف سے سینئر قانون دان قیصر محمود اعوان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی،ملزمان کے خلاف 22 مارچ 2021 کو زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔

(68)

زینب زیادتی و قتل کیس،جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>