یہ فتح امن کا پیغام ہے، شاداب خان نے نیوزی لینڈ کو آئینہ دکھا دیا

شارجہ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی مسائل حل کرنے کے بعد نائب کپتان شاداب خان نے فتح کو امن کا پیغام دے دیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں شاداب خان نے کہا یہ ہمارا امن کا پیغام ہے، اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں، یہ آپ کی فتح ہے، یہ پاکستان کیلئے ہے ، یہ امن کیلئے ہے، کبھی نہ بھولو پاکستان ہے ہمارا، پاکستان ہے تمہارا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 134 رنز بنائے تاہم گرین شرٹس نے آٹھ گیندیں پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو چار کیوی کھلاڑیوں کا شکار کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلے بغیر ہی سیکیورٹی ایشوز کا بہانہ کرکے واپس چلی گئی تھی ۔ نیوزی لینڈ کے اس رویے پر پاکستانی کرکٹ شائقین سخت غصے میں تھے تاہم آج گرین شرٹس نے شاندار فتح کے بعد قوم کو قلبی سکون پہنچانے کا سامان کردیا۔

(53)

یہ فتح امن کا پیغام ہے، شاداب خان نے نیوزی لینڈ کو آئینہ دکھا دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>