کلرسیداں :ملک کے دوسرے شہروں کی طرح پوٹھوہار ریجن کے گلی کوچے بھی میلاد النبیؐ کےعالیشان جلوس،درودیوار لبیک لبیک یا رسول اللہ،تاجدار ختم نبوت،آمد مصطفے مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق مضافاتی علاقوں منگلورہ،جسوالہ،سروھا،چکمرزا،لونی مشراں،لونی جندراں،لونی سلیال،بھلاکھر،میرا سنگال،درکالی شیر شاہی،کمبیلی صادق،ڈریال،منگال،مک،ڈھوک بھٹیاں اور دیگر علاقوں کے جلوس مرید چوک پہنچے جہاں سے مرکزی جلوس سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ازرم حمید سیالوی،سید حامد شاہ،مفتی زاھد یوسف،عاطف اعجاز بٹ،حاجی جاوید اختر اور دیگر کی قیادت میں روانہ ہوا شرکا جلوس پر متعدد مقامات پر گلپاشی کی۔
مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور نیاز کی تقسیم کی جارہی تھی،شرکائے جلوس سرکاری پابندی کی زنجیریں توڑ کر پرزور انداز میں لبیک لبیک یا رسول اللہ،تاجدار ختم نبوت کے نعرے لگائے گئے شرکا جلوس چوآروڈ،مین بازار،مغل بازار سے ہوئے کلر اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچے جہاں لنگر تقسیم کیا۔
(21)