کلر سیداں میں ایک اور شادی شدہ خاتون اغوا کر لی گئی

کلرسیداں:کلر سیداں میں ایک اور شادی شدہ خاتون کو اغوا کر لیا گیا، بشیر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری شادی شدہ بیٹی (س)15 اکتوبر کو ہمارے ہاں آئی ہوئی تھی اور گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب اپنی بیٹی تسکین کے ہمراہ قبرستان میں اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے گئی اور واپس نہ آئی۔

مجھے میرے کزن نے بتایا کہ قبرستان پر گرے کلر کی کلٹس گاڑی کھڑی تھی اور میری بیٹی کےسسر نے بھی بتایا کہ یہ گاڑی ہمارے گھر تقریبا دو ماہ پہلے بھی آئی تھی جو کہ میری بہو کے جاننے والے تھے اور اس کے ساتھ اس کی بہن بھی آئی تھی اور آج ان لوگوں نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا ہے۔

کلر سیداں پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(5)

کلر سیداں میں ایک اور شادی شدہ خاتون اغوا کر لی گئی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>