چک بیلی خان میں نقب زنی کی واردات،بیرون ملک مقیم کے گھر سے قیمتی سامان چوری

چک بیلی خان:چک بیلی خان میں نقب زنی کی بڑی واردات میں چور بیرون ملک مقیم پاکستانی سیدی محسن علی زیدی ولد سید ملازم حسین زیدی کے گھر سے12تولے سونا یو پی ایس،ِ4صندوق ،کمبل، چٹایاں ایل ای ڈی،جوسر مشین، مائکرو ویو اوون، گھر کے مالک کی یو بی ایل بینک پاکستان اور بیرون ملک المشرق بینک کی چیک بکس، گھر کے مالک کی والدہ کی ایچ بی ایل بینک کی چیک بک سمیت بھا ری قیمتی سامان لے گئے ۔

صبح سویرے وقوعہ کا علم ہوتے ہی اہل محلہ اکٹھے ہو گئے 15پر اطلاع دی گئی اہل محلہ نے از خود چوروں کے فنگر پرنٹس محفوظ کرنے کیلئے محکمہ پی ایف ایس اے کو بلوایا جس نے شواہد اکٹھے کئے ۔

بعد ازاں سراغ رساں کتوں کی مدد سے ایسے گھر نشاندہی ہوئی جہاں غیر قانونی طور پر افغانی رہائش پذیر تھے اہل محلہ نے پولیس چوکی چک بیلی خان کی جانب سے فراہم کئے گئے ایک پولیس اہلکار کو ساتھ لیتے ہوئے مشتبہ دو افغانیوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

(15)

چک بیلی خان میں نقب زنی کی واردات،بیرون ملک مقیم کے گھر سے قیمتی سامان چوری

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>