موہڑہ دھیال  کا رہائشی50سالہ شخص اپنے ہی ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق

کلرسیداں:پچاس سالہ شخص اپنے ہی ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے نواحی موہڑہ دھیال کے رہائشی شمیم بھٹی اپنی ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے قریب ہی واقع ایک جگہ سے اپنی ملکیتی لکڑ کاٹ کر ٹرالی میں لوڈ کر کے اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے ۔

راستے میں چڑھائی چڑھتے ہوئے ٹریکٹر بے قابو ہو کر الٹ گیا اور وہ ٹریکٹر کے نیچے آ کر شدید زخمی ہو گئے۔

انہیں تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ متوفی کو گزشتہ رات موہڑہ دھیال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(112)

موہڑہ دھیال کا رہائشی50سالہ شخص اپنے ہی ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>