کلرسیداں : تھانہ کلر سیداں پولیس نے سول جج کلر سیداں کی ہدایت پر مدیون کو رہا کروانے کی خاطر جعلی ضمانت نامہ داخل کروانے پر مقدمہ درج کر لیا۔اویس جمیل ریڈر بعدالت محمد عابد اعوان،سول جج درجہ اول کلر سیداں نے بیان کیا کہ درخواست اجرا ڈگری بعنوان مہوش تنویر بنام الطاف حسین، مورخہ 3 جون 2021،دن قریب 12بجے،بیلف محمد شہزاد نے الطاف حسین کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جس پر ملزم کی جانب سے رقم مبلغ پچاس ہزار روپے ادا کی گئی اور بقیہ زر ڈگری کیلئے ضمانت نامہ کروانے کا حکم جاری ہوا۔
ضامن قلب عباس شاہ نے ضمانت نامہ داخل کروایا اور اقرار کیا کہ وہ دو دن کے اندر فرد ملکیت داخل کروا دے گا کیونکہ پٹواری ہڑتال پر ہیں،اس کی یقین دہانی پر اسے وقت دے دیا گیا اور مدیون ڈگری کو رہا کر دیا گیا مگر مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود فرد ملکیت داخل نہ کروایا جا سکا۔عدالت کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ ضمامن کی کوئی جائیداد نہ ہے۔ضمامن نے مدیوں کے ساتھ ساز باز کر کے عدالت کی کارروائی کو نقصان پہنچانے اور مدیون کو رہا کروانے کی خاطر جعلی ضمانت نامہ داخل کر کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
(55)