شوہرنے اپنی تیسری بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

کلرسیداں :کلر سیداں کے قریب صاحب دھمیال میں شوہر نے اپنی تیسری بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا،وہ اسے دفنانے لے جا رہا تھا کہ کلر سیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد مقتولہ کے بھائی کے سپرد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قتل کی یہ واردات کلر سیداں کے نواحی گاؤں صاحب دھمیال میں پیش آئی۔مقتولہ کے بھائی منظور حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ عاصمہ شاہین جو اپنے سابقہ خاوند سے طلاق یافتہ تھی اور ایک دس سالہ بیٹی کی ماں بھی تھی کی شادی چھ ماہ قبل ملزم ساجد محمود جس نے پہلے ہی دو شادیاں کر رکھی تھیں کیساتھ ہوئی۔

گاؤں کے قیصر نامی شخص نے مقتولہ کے بھائی منظور حسین کو فون پر اطلاع دی کہ اس کی ہمشیرہ کا انتقال ہو گیا ہے جس پر وہ فوری طور پر اپنی بہنوں کے ہمراہ اپنی مقتولہ بہن کے گھر پہنچ گیا اور دیکھا کہ اس کی بہن کے منہ پر تشدد کے نشانات ہیں اور جب مقتولہ کو غسل دیا گیا تو اس کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات واضح طور پر دیکھائی دے رہے تھے۔

تھانہ کلر سیداں پولیس کے مطابق مقتولہ کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاوند نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں مقتولہ نے یا پھر خاوند نے اسے زہر دے کر مار دیاہو۔ تا ہم اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی منظر عام پر آئیں گے۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں خاوند سمیت اس کی دو بیویوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(105)

شوہرنے اپنی تیسری بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>