لودھراں: لودھراں میں 80سالہ بزرگ دولہا دھوم دھام سے60سالہ دلہن بیاہ لایا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عبدالرزاق نامی اس دولہا کا تعلق تحصیل دنیا پور کے گاؤں جلہ آرائیں سے ہے، جس نے شادی کی خواہش ظاہر کی ا ور اس کے بیٹوں اور پوتوں نے اس کی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے اس کی دھوم دھام سے شادی کروا دی۔
لودھراں کے علاقے جلہ آرائیں میں 80 سالہ دولہا 60 برس کی دلہن گھر لے آیا، شادی میں بیٹوں اور پوتوں کے بھنگڑے pic.twitter.com/oxGq1Zc3Ku
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) September 23, 2021
عبدالرزاق کے چار بیٹے تھے، جو اپنے دولہا باپ کو پھولوں سے سجی کار میں لے کر 60سالہ دلہن کے گھر گئے۔ بارات دلہن کے گھر پہنچی تو دولہا کے بیٹے اور پوتے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ اس موقع پر دولہابھی اپنے خوشی کے جذبات چھپا نہ سکا اور اپنے بیٹوں اور پوتوں کے ساتھ شادی کی خوشی میں رقص کرنے لگا۔
(90)