بیوی سے جھگڑا، سنگدل شخص نے اپنی 2 سالہ بیٹی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا

مانچسٹر : برطانیہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنی دو سالہ بیٹی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے مائیکل کی اپنی بیوی سے لڑائی ہوئی جس پر اس نے غصے میں آکر اپنی دو سالہ بیٹی کو واشنگ مشین میں ڈال کر اس کا بٹن دبادیا۔ خوش قسمتی سے بچی کی ماں نے فوری طور پر واشنگ مشین بند کرکے بیٹی کو باہر نکال لیا۔

پولیس کے مطابق بچی کو زیادہ چوٹیں تو نہیں آئیں تاہم وہ ابھی تک ہسپتال میں داخل ہے۔ پولیس نے سنگدل باپ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(77)

بیوی سے جھگڑا، سنگدل شخص نے اپنی 2 سالہ بیٹی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>