کہوٹہ: کہوٹہ گریڈ کے انچار ج خاورستی کی بروقت کارروائی کے باعث علاقہ بڑھے حادثے سے بچ گیا۔عوامی حلقوں نے کہوٹہ گریڈ کے انچار ج خاورستی،اسسٹنٹ انجینئر افسر خان،لائن فورمین روح اللہ آمین اور دیگر تمام سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق کہوٹہ گذشتہ روز ہائی ٹرانسمشن میں فالٹ آگیا تار پرانی ہونے کی وجہ سے ٹوٹنے کے قریب تھی اگر ہائی ٹرانسمشن کی تار ٹوٹ جاتی تو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی، اہل محلہ نے کہوٹہ گریڈ کے انچارج خاور ستی کو اطلاع کی اور انکو مکمل صورتحال سے آگا ہ کیا جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنے متعلقہ اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا اور اسسٹنٹ انجینئر افسر خان،لائن فورمین روح اللہ آمین،طاہر شاہ، لائن مین ظہیر اللہ،محمد ضیاء، سائر الرحمن اور دیگر عملے پر محیط ایک ٹیم بھیجی۔
جنہوں نے فی الفور ہائی ٹرانسمشن لائن میں پیدا ہونے والے فالٹ کو ٹھیک کیا جس سے عوام میں پیدا ہونے والاخوف ختم ہوا انہوں نے کہوٹہ گریڈ کے انچار ج خاورستی،اسسٹنٹ انجینئر افسر خان،لائن فورمین روح اللہ آمین اور دیگر تمام سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکر یہ ادا کیا۔
(106)